اباسین آرٹس کونسل پشاور نے سال 12-2011 کے لیے اباسین ایوارڈ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ مصنفین کے فیصلے کے مطابق تحقیق و تالیف کا جسٹس کیانی ایوارڈ پروفیسر اویس قرنی کی کتاب ’’کرشن چندر کی ذہنی تشکیل‘‘ کو دیا گیا۔ اس سے پہلے بھی کتاب کو تمام ادبی حلقوں کی جانب سے پذیرائی مل چکی ہے اور انجمن ترقی پسند مصنیفن پنجاب کی جانب سے کتاب کی تقریب رونمائی بھی ایک اہم اور خوش آئند اقدام ہے۔ اس کے علاوہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف اخبارات اور ویب سائٹس پر کتاب کے متعلق تبصرے بھی شائع ہوچکے ہیں۔ جن میں عارف وقار اور مستنصر حسین تارڈ کے لکھے گئے کالم قابل ذکر ہیں۔ آہنگِ ادب کی جانب سے پیش کی جانے والی اس کتاب کا سال کی بہترین کتاب کے زمرے میں شامل ہونا تنظیم اور خاص طور سے تنظیم کے روح رواں جناب اویس قرنی کے لیے فخر اور اعزاز کا باعث ہے۔ آہنگ ادب کے تمام ممبران کی جانب سے محترم اویس قرنی کے لیے نیک خواہشات اور ڈھیروں مبارک باد۔